Friday, November 22, 2024
spot_img

کراچی میں فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ،مقتول ولی بابر کیس کے وکیل کی سیکیورٹی پر مامورتھے:آئی جی سندھ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نا معلوم افراد نے حیدری کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا ہے جس کے بعد رواں سال نا معلوم شر پسند وں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد78ہو گئی ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار ولی بابر کیس کے وکیل کی سیکیورٹی پر مامور تھے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایڈ یشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ایس ایس پی سنٹر ل کا کہنا ہے کہ نارت ناظم آباد تھانے میں تعینات محمد اسلم اور شاہنواز حیدری کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ چار نا معلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں جاں بحق کردیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ادھر آئی جی سندھ نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نارت نا ظم آباد کو معطل کردیا ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کے ورثا کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی اور حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین