اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی ہے اور اب اگر عوام اجازت دیں گے تو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ادارے کو ٹھیک کرنے کیلئے سرمایہ کی ضرورت ہے اور حکومت نے پی آئی اے کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے کو عالمی سطح کی بہترین ائیرلائن بنانا ہے تو بہترین جہاز ضروری ہیں لیکن جہاز خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے ثمرات آنے لگے ہیں اور اب اگر عوام اجازت دیں تو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تیار ہیں۔