سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے کارروائی کر کے سرگودھا میں محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ،دو دہشت گرد گرفتا ر کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سرگودھا میں پولیس نے کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 5دستی بم ،37گولے ،دو کلو بارودی مواد اور 7کلاشنکوفیں برآمد کرلیں ۔آر پی او سرگودھاکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو محرم کے جلوسوں پردہشت گردی کی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔