Sunday, February 2, 2025
spot_img

پارٹی کے کچھ لوگوں نے دراڑیں ڈالیں، ابھی طلاق کا عمل مکمل نہیں ہوا، صرف ارادہ کیا: ریحام خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے کہا ہے کہ ابھی تک طلاق کا عمل مکمل نہیں ہوا بلکہ ارادہ کیا ہے، مالی معاملات کی کوئی بات نہیں ہوئی، یہ سب جھوٹ ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریحام خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پارٹی کے کچھ قریبی لوگوں نے عمران خان اور ان کے درمیان دراڑیں ڈلوائیں، نفرت کے بیج بوئے اور معاملہ اس نوبت تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور میں نے گزشتہ روز طلاق کی بات کی اور اس سے قبل قبل میرے اور عمران خان کے درمیان طلاق کی کبھی بات نہیں ہوئی۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ ابھی تک طلاق کا معاملہ مکمل نہیں ہوا اور ابھی صرف ارادہ ہی کیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین