مسئلہ کشمیر کو اپنا ذاتی مسئلہ قرار دینے والی بھارتی حکومت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کھڑے ہو کر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔
Indian reporter asked Trump about Pakistan linked terrorism and he just smashed it bringing #Kashmir in.
— 𝐼𝓂𝓇𝒶𝓃 𝐿𝒶𝓁𝒾𝓀𝒶 (@Lalika79) February 25, 2020
I have very good relations with Prime Minister Khan. pic.twitter.com/7hy0VylhrC
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے دورہ بھارت کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ امریکی صدر نے ثالثی کی پیشکش بھارتی سرزمین پر کھڑے ہوکر کی۔
امریکی صدر کا ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان پاکستان بارے طویل بات ہوئی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ جسے بھارتی حکومت نے کشمیر کو اپنا ذاتی اور اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ جہاں بھارتی فورسز کی جانب سے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔