وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی جارہی ہے اور وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کئےجانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فوادچوہدری کو پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت جاری ہے۔
مشاورت مکمل ہونے پر وزیراعظم وزیر اطلاعات کا فیصلہ کریں گے اور جلد ہی اس کا اعلان متوقع ہے۔
شبلی فراز نے سینیٹر منتخب ہونےکے بعدتا حال وفاقی وزیر کا حلف نہیں اٹھایا اور وفاقی وزیر اطلاعات کی عدم موجودگی میں فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔