Friday, November 22, 2024
spot_img

وزارت داخلہ پنجاب کا بلدیاتی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو ایک ماہ نظر بند کرنے کافیصلہ

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزارت داخلہ نے بلدیاتی انتخابات میں دوران پولنگ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کافیصلہ کیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کافیصلہ کر لیاہے اور اس سے متعلق ڈی سی اوز کو اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں ۔وزارت داخلہ کا کہناہے جو بھی ہنگامہ آرائی اور امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی کوشش کرے اس کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے اور ایک ماہ کیلئے نظر بندکرنے کابھی فیصلہ کیاہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین