Saturday, November 23, 2024
spot_img

نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے ، حقائق سے واضح ہے حکومت ملزمان کی پشت پناہی کےبجائےتحقیقات ہونے دے تو احتساب کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نیب نے پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں 484ارب روپے ریکورکئے، 1999سے2017تک مجموعی طورپر صرف290ارب روپےریکورہوئےتھے، حقائق سے واضح ہے کہ جب حکومت ملزمان کی پشت پناہی کے بجائے تحقیقات ہونے دے اور اداروں میں مداخلت نہ کرے تو احتساب کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔

یاد رہے چیئرمین نیب نے ادارے کو ہدف بنانے والے عناصر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بلاجواز تنقید کرنے والےشاندار کارکردگی اور نیب آرڈیننس ضرور پڑھیں تاکہ اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 790 ارب روپے قومی خزانےمیں جمع کرائے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں 87ارب قومی خزانے میں جمع کرائے، 1269ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کر رکھےہیں۔

چیئرمین نیب نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے،تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ سےنہیں ہے، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے، نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں مگرنیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین