Saturday, November 23, 2024
spot_img

میڈیا نے میری شادی کی خبر چلا کر غیر اخلاقی حرکت کی،ایسی خواتین کی تصاویر دکھائیں جن کو جانتا تک نہیں: عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا نے میری شادی کی جھوٹی خبر پھیلا کر غیر اخلاقی حرکت کی۔ ایسا واقعہ برطانیہ میں ہوتا تو ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جاتی لیکن افسوس پاکستان میں اس بارے میں کوئی قانون موجود نہیں۔
جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری شادی کے بارے میں تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ایسی افواہیں پھیلانا غیر ذمہ داری ہے۔یہ سب اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے۔میڈیا نے ایسی خواتین کی تصاویر دکھائیں جن سے ساری زندگی کبھی ملا نہ ان کو جانتا ہوں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین