Friday, November 22, 2024
spot_img

معیشت کے استحکام کیلئے سیاست نہ کی جائے، عقیل کریم ڈھیڈی

کراچی : سینئر اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے سیاست نہ کی جائے ، چار ارب کا انویسٹرز پروٹیکشن فنڈ بروکرز نے شروع کیا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج بننے سے قبل اس کی تقسیم بروکرز میں کی جائے، اس پر ایس ای سی پی کا کوئی حق نہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر ادارہ بازار حصص میں مداخلت کرکے نقصان پہنچانے کی پالیسی پر گامزن ہے،پالیسی بورڈ پر بھی پریشر ڈال کر فیصلے کرواتا ہے۔

ریگولیٹر ادارے میں نا اہل افراد بھرتی ہیں جو ایکویٹی مارکیٹ کی دس فیصد بھی معلومات نہیں رکھتے،ان کا کہنا تھا کہ انویسٹرز اور میمبرز کے خلاف بلاجواز انکوائریاں اسٹاک ایکس چینج کی ترقی کیلئے سودمند نہیں۔

حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملک ابتری کی جانب جارہا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوبیس گھنٹوں میں بجلی کا شارٹ فال دور کرسکتا ہوں۔

فرنس ائل منگوا کر فوری موجودہ پلانٹ چلاکر دو ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے بحران ختم کیا جاسکتا ،اے کے ڈی سیکیورٹیز نے ملک کی تاریخ کی ریکارڈ لسٹنگ کرائی، ریگولیٹر ادارے کی منفی پالیسیوں کو نہ روکا گیا تو بازار حصص کا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین