Friday, November 22, 2024
spot_img

مشکل کی گھڑی میں چین نے پاکستان کے زلزلہ متاثرین کی امدادمیں اضافہ کردی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور پڑوسی ممالک میں آنیوالے زلزلے نے سینکڑوں قیمتی جانیں نگل لیں اور ہزاروں لوگ چھت سے محروم ہوگئے لیکن اس مشکل گھڑی میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کا مخلص دوست چین میدان میں آگیا اور ایک لاکھ ڈالر امداد کااضافی چیک حکام کے حوالے کردیا۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق چین اس مشکل گھڑی میں اپنے دوست پاکستان کو نہیں بھولا ، چینی ریڈکراس نے پاکستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد میں ایک لاکھ ڈالر اضافے کا اعلان کردیاہے ۔ اضافی ایک لاکھ ڈالر کے چیک کی حوالگی کی تقریب کے موقع پرپاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہناتھاکہ حکومت اور چینی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ، چینی ریڈکریسنٹ وہ واحد ادارہ ہے جس نے پاکستان کیلئے امدادمیں اضافہ کیاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چین کو پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست سمجھاجاتاہے اور ہر مشکل وقت میں چینی حکام نے پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کے خلاف بات کرنیوالے ممالک کے خلاف ڈٹ گئے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین