لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت اور سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک وفد کے ہمرا ہ لاہور پہنچ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت اور سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبار ک کا استقبال کیا ۔ انکے ہمراہ ٹیلی کام انڈسٹری کی بڑی شخصیات بھی موجود ہیں۔
شیخ نیہان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی پر مبارکباد دی جس کے بعد شیخ نیہان نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے جاتی امراءچلے گئے ۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ نیہان اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین ملاقات جاری ہے ۔