ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کو قتل کر دیا گیا ۔آ ر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کردی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں جہاں سے پولیس نے گولیوں کے خول بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔