Saturday, November 23, 2024
spot_img

طاہر القادر ی نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ملنے سے انکار کردیا ، شیخ رشید سے ملاقات کے بعد کینیڈا روانہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ملنے سے انکار کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے غیر اخلاقی بیان کے بعد سیاسی کزنوں میں دوریاں مزید بڑھ گئیں ، آج طاہر القادری نے پی ٹی آئی رہنماﺅں جہانگیر ترین اورچودھری سرور کو ملنے سے انکار کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے سب سے اہم اتحادی شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور محرم کے بعد اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے قائل کرنے اور پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کر نے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹر طاہر القادری نے ملاقات سے صاف انکار کر دیا ۔

منہاج القرآن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جہانگیر ترین اور چودھری سرور کیساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا تاہم شیخ رشید سے ملاقات کے بعد علامہ صاحب اچانک کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے وہ 21اکتوبر کو واپس لندن آئیں گے اور پھر پاکستان میں اپنی واپسی اور تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے ۔

یاد رہے پی ٹٰی آئی رہنما جہانگیر ترین اور چودھری سرور بھی شیخ رشید کے ہمراہ ان دنوں لندن ہیں اور انکے دورے کے بعد یہ خبریں آ رہی تھیں کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کو دھرنے میں شرکت کے لئے مننانے گئے ہیں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین