Friday, November 22, 2024
spot_img

ریحام خان کے عہدے پر نہ رہنے سے پراجیکٹ متاثر نہیں ہو گا :مشاق غنی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو سٹریٹ چلڈرن کے سفیر کے اعزازی عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق مشتاق غنی کا کہناتھا کہ ریحام خان کے نہ رہنے سے بھی پراجیکٹ متاثر نہیں ہو گا ،ریحام خان کو سٹریٹ چلڈرن کی سفیر کا عہدہ عمران خان کی وجہ سے دیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بچوں کی نگہداشت کا منصوبہ جاری ہے ،منصوبے کے پہلے مرحلے میں سٹریٹ چلڈرنز کیلئے خزانہ شوگر ملز کے قریب 300فلیٹس زیر تعمیر ہیں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین