Friday, November 22, 2024
spot_img

راولپنڈی، سوات اور گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے

-اسلام آباد: پاکستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اور سوات میں شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے .

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، سوات اور گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی.

شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں ایک بار پھر خوف ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے.

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ 48 گھنٹے تک جاری رہتا ہے، زلزلے کے بعد زمین کے اندر کی تہیں ہل جاتی ہیں، اسلئے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اب تک 28 سے زیادہ آفٹر شاکس محسوس کئے جا چکے ہیں .

واضح رہے کہ خوفناک زلزلے کے باعث 276افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2000افراد زخمی ہیں جن کا دیگر ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین