Sunday, November 24, 2024
spot_img

بھارتی تسلط کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں یومِ سیاہ منایا جارہا ہے

سری نگر :‌ مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، جس کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے انکی خواہشات کے بر خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے.

یوم سیاہ اور ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی،متحدہ جہاد کونسل نے مشترکہ طور پر دی ہے.

بھارت کے جابرانہ تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں، سرینگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

علی گیلانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکا تنازعہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرانے کے لئے خصوصی نمائندہ مقررکیا جائے، یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنے اور غاصبانہ قبضے کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

بھارت نے ستائیس اکتوبر انیس سوسینتالیس کو کشمیر پر فوجی جارحیت کرکے قبضہ کرلیا تھا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین