Thursday, November 21, 2024
spot_img

اقوام متحدہ اجلاس، مودی کی تقریر غیر معیاری اور جھوٹی قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مودی کی تقریر پر ردعمل جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دنیا کے بڑے فارم پر مودی کی تقریر چھوٹی اور غیر معیاری تھی، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوامِ متحدہ سے خطاب کررہا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے اقوام متحدہ میں بھارتی کرونا ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش کی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ’نریندر مودی کوافغانستان میں اقلیتوں کا درد تو نظر آتا ہے مگر بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم  دکھائی نہیں دیتے، کبھی اقوام متحدہ پلیٹ فارم پرایسی غیرمعیاری، فرسودہ تقریرنہیں سنی‘۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 76واں اجلاس جاری ہے، جس میں نریندر مودی نے تقریر کی اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی مستقل مندوب اور سفارت کار نے جنرل اسمبلی میں شواہد پیش کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین