گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) اختیارات نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کا جنرل کونسلر خودکشی کرنے کھمبے پر چڑھ گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ یوسی نڈالہ سندھواں سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے منتخب ہونے وال جنرل کونسلر 60سالہ لیاقت علی احتجاجاُُ کھمبے پر چڑھ گیااور خود کشی کرنے کی دھمکی دی ڈالی تاہم جنرل کونسلر کو خودکشی سے روکنے کیلئے اہل علاقہ کی بڑی تعدا موقع پر پہنچ گئی اور منت سماجت کر کے اسے کھمبے سے نیچے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جنرل کونسلر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ووٹرز سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکا جس پر وہ خودکشی کرنا چاہتا ہے تاہم اسے روکنے کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو چکی ہے مگر جنرل کونسلر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسے کھمبے سے نیچے اتارنے کیلئے کوئی بھی شخص کھمبے پر آیا تو وہ چھلانگ لگا کر خودکشی کر لے گا