Saturday, November 23, 2024
spot_img

”اب الیکشن کے نتیجے کا فیصلہ ہم جادو کے ذریعے کریں گے“

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ اپنے متنازعہ ماضی، امریکی سیاہ فام اور دیگر مذاہب کے باشندوںکے خلاف رجحان اور دیگر کئی وجوہات کی بناءپر عالمی سطح پر ناپسند کیے جا رہے ہیں اور بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ کے صدر نہ بن پائیں۔ اس مقصد میں اب ایک پراسرار عالمی تنظیم ”ورلڈ ایڈہاک ایسوسی ایشن“ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے اعلان کر دیا ہے کہ ”اب ہم امریکی انتخابات کا فیصلہ جادو کے ذریعے کریں گے۔“برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ”دوسرے ناکام ہو گئے ہیں مگر ہم جادو کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر بننے سے روکیں گے۔“اس مقصد کے لیے ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کے جادوگروں اور جادوگرنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس مشن میں ان کا ساتھ دیں۔

سکاٹ لینڈ کے رہائشی،ایسوسی ایشن کے ترجمان پیٹر گوورنے دی ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم ڈونلڈ ٹرمپ کو جسمانی اعتبار سے کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ہم جادو کے ذریعے اس کے ذہن میں یہ خیال ڈالیں گے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو جائے۔ یہی ایک خیال ہے جو اس انتہائی خطرناک آدمی کا دماغ قبول کرے گا اور ہم ہر ممکن اس بات کو یقینی بنائیں گے۔ ممکن ہے کہ اپنے دماغ میں یہ خیال ڈالے جانے کے بعد وہ اپنے کسی مباحثے میں خود ہی یہ اعلان کر دے کہ ”میں الیکشن سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ دوسرے صدارتی مباحثے میں ہم اپنی پراسرارطاقتوں کو استعمال میں لائیں گے۔ جیسے ہی ٹرمپ تقریر کے لیے آئے گا ہمارے ہزاروں ساتھی، جادوگر اور جادوگرنیاں چلائیں گے کہ ”یہ دوڑ سے دستبردار ہو جاﺅ۔“ جادو کے ذریعے یہ خیال ٹرمپ کے دماغ میں جائے گا اور وہ تقریر کے دوران ہی دستبرداری کا اعلان کر دے گا۔“

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین