Sunday, November 24, 2024
spot_img

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ آرمی چیف نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کو زلزلے سےہونےوالے نقصانات اورپاک آرمی کی امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا، ملک میں آنے والے بد ترین زلزلے کے فورا بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلی سطح کے ہنگامی

اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ پاک فوج کی تمام فارمیشنز کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا خاص طور پر دور دراز کے دیہی علاقوں تک پہنچا جائے، اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کے تمام ہیلی کاپٹرز کو ممکنہ متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ نقصانات کا فوری ابتدائی تخمینہ لگا کر اس کی روشنی میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

اجلاس میں ملک بھر کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کی ہدایات جاری کی گئیں اور انجینئر نگ کے شعبے کو متعلقہ مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جا ری کی گئیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین